اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم نے ابھی تک تشکیل نو کی منظوری نہیں دی ، اجلاس 25نو مبر کو طلب ،24نومبر کو پی ٹی آئی کے دھرنے کی کال نے بھی بے یقینی پیدا کردی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا 3 روزہ اجلاس 25، 26 اور 27 نومبر کو طلب کیا ہےجس کی صدارت چیئر مین وفاقی پبلک سروس کمیشن لیفٹنٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی کریں گے۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ 14 ماہ سے زیرِ التواء چلا آرہاتھا۔سنٹرل سلیکشن بورڈکا آخری اجلاس اگست 2023 میں ہوا تھا۔ ۔اجلاس میں گریڈ انیس اور بیس کے سات سو سے زائد افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جا ئے گی۔ اجلاس کی طلبی کا نو ٹیفیکیشن 30اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے لیکن ابھی تک وزیر اعظم نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری نہیں دی ۔ دو سری جانب پی ٹی آئی نے 24نومبر کو اسلام آ باد میںدھرنے کی کال دیدی ہے ۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...