اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ سانحہ پارا چنار ملکی سالمیت اور وقار پر حملہ ہے۔ امن وامان کے ضامن اداروں کے محاصرے میں پارا چنار کی مظلوم عوام کا قتل عام سوالیہ نشان ہے۔ حمایت مظلومین پارا چنار ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا معصوم شیر خوار بچوں، خواتین اور نہتے افراد پر سفاکانہ حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ اس دردناک گھڑی میں ہم شہداء پارا چنار کے مظلوم ورثاء کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ آخر پارا چنار سے پشاور جانے والے مسافروں کا کیا قصور تھا؟ چالیس روز سے محصور پرامن شہری انتہائی مجبوری کے عالم میں کانوائے کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ ریاست کہاں ہے۔ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ کے پی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے‘ ایسے لگتا ہے عوام کے جان ومال کا تحفظ صوبائی ترجیحات میں شامل ہی نہیں اور انہیں مٹھی بھر دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو اُنکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور پارا چنار تا پشاور قومی شاہراہ کو محفوظ بنانے کا مستقل اور پائیدار بنیادوں پر حل نکالا جائے تاکہ عوام کی آمدورفت بلاخوف و خطر ہوسکے۔
راولپنڈی نجی ہسپتال کے سیکورٹی آفیسر نےقتل کی دھمکیاں ملنے پر پولیس سے رجوع کرلیا،تھانہ کھنہ کو عبدالحمید...
راولپنڈی اسلام آباد سے اغواکی گئی 2 ماہ کی بچی مری سے بازیاب کرالی گئی ، پولیس کے مطابق تھانہ بھارہ کہو کے...
گوجرخاننواحی علاقے قاضیاں میں تین اوباش افراد نے ایک لڑکی کو زیاد تی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے...
راولپنڈیپنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نےدودھ میں ویجیٹیبل آئل کی ملاوٹ ثابت ہونے پر دکان کو سیل کر دیا جبکہ...
راولپنڈی اڈیالہ جیل کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا،جیل ذرائع کے مطابق تھانہ فتح جنگ ضلع اٹک کے 295بی کے مقدمہ کا...
راولپنڈیمرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس صدر مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی فواد حسین بٹ کی زیر صدارت...
کہو ٹہتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ کی انتظامیہ کی جانب سے ماہِ اپریل 2026 کی تفصیلی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی...
مندرہمندہ چکوال روڈ پر ٹریفک حادثہ ،اچانک بھینس کیری ڈبے ٹکرا گئی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا زخمی واجد حسین...