لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی احتجاج سے پکڑے گئے افغان شہریوں کی شناخت جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ 9مئی ہو یا 24نومبر ان کا احتجاج ناکام ہوا، پی ٹی آئی 5 بار احتجاج کی کال دے چکی مگر ہر بار ناکام ہوئی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوکارکنوں کی تنقید کا سامنا رہا، علی امین کی گاڑی کو کل کارکنوں نے آگ لگائی۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہا جاتا رہا بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق نہیں لیکن کل میاں کی رہائی کے لیے بضد تھیں مگر پھر گزشتہ رات احتجاج سے فرار ہوئیں۔انہوں نے مزید کہاکہ احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایاگیا، ان کے اپنے بچے باہر ہیں، احتجاج میں لوگوں کے بچوں کو کھانا میسرنہ تھا۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ احتجاج میں پکڑے گئے افغان شہریوں کا ریکارڈ جلد سامنے آجائے گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...