نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سنبھل میں مغلیہ دور میں تعمیر کی گئی شاہی جامع مسجد کے سروے کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہو گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ابتدائی طور پر تین افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ دیگر افراد بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے 25افراد کوگرفتاربھی کرلیا ہے۔ہندو انتہاپسند تنظیمیں مغل دور میں قائم کی گئی مساجد کے بارے میں دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں ہندو مندروں پر تعمیر کیا گیاہے۔سروے مقامی عدالت میں ایک ہندو پنڈت کی جانب سے مسجد کو مندر کی جگہ پر تعمیر کیے جانے کے دعوے کے بعد کیا گیا۔ درخواست دائر کئے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد عدالت کی جانب سے مسجد کے سروے کا حکم دیا گیا۔مسجد کا پہلا سروے 19نومبر کو جبکہ دوسرا اس کے چار روز بعد کیا گیا جس میں تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئی جس سے لوگ مشتعل ہوگئے۔تاریخ کا مطالعہ کرنے والوں کے مطابق سنبھل میں شاہی جامع مسجد 1526میں مغل بادشاہ بابر اور ہمایوں کے دور میں تعمیر کی گئی۔ رواں سال ہندو قوم پرست سیاست کی فتح کے طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں شہید بابری مسجد کے مقام پر متنازعہ رام مندر کا افتتاح کیا تھا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...