لاہور ، راولپنڈی ( خبر ایجنسیاں)سانحہ9مئی کےدو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت10دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔انسداد دہشتگردی عدا لت کے جج منظر علی گل نے دو مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل برھان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش نہیں ہوئے۔معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل برھان معظم ملک راستے بند ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ، دلائل کیلئے مہلت دی جائے ۔عدالت نے وکیل کو ضمانتوں کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔یاسمین راشد نے جناح ہاس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے ، مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، تینوں ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ملزمان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، درخواست میں راستوں کی بندش کو جواز بنایا گیا ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر احمد چٹھہ کی درخواست منظور کر لی جبکہ عمر ایوب اور زرتاج گل کو حکم دیا کہ اپنے کونسل کے زریعے درخواست جمع کروائیں۔بعدازاں ان دونوں نے اپنے وکیل کے زریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کروا دیں جو عدالت نے منظور کر لیں اور درخواستوں پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...