مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کا کیس :چوہدری پرویز الٰہی پر فردجرم عائد نہ ہوسکی

28 نومبر ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان پر گزشتہ روز بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی ، عدالت نے پرویز الہٰی کی پیشی سے استنثیٰ کی ایک روزہ درخواست منظور کر لی۔پرویز الہی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، عدالت نے مقدمے پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔