چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کا جی ایچ کیو کا دورہ

28 نومبر ، 2024

اسلام آباد( پی پی آئی) چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوژیا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی،دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین تاریخی شراکت داری مزید بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔ جی ایچ کیو میں وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کی پائیدار اور ہمہ وقتی نوعیت کو اجاگر کیا۔