اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی، بھارت کے روہت شرما بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں جب کہ اس فہرست میں تیسری پوزیشن پر بھارت کے ہی شبمن گل موجود ہیں۔ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ ہنڈرڈ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں، زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد صائم ایوب رینکنگ میں 90 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی پہلی پوزیشن کھو بیٹھے ہیں۔ شاہین ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے اور راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جب کہ انگلینڈ کے کین ولیمسن کی تیسری پوزیشن ہے۔ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بھمرا ایک بار پھر نمبرون بولر بن گئے ہیں، بھمرا کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوئی ہے جب کہ پاکستان کے نعمان علی کا رینکنگ میں 9 واں نمبر برقرار ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...