بيروت(جنگ نیوز) لبنان میں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے اپنے سابق سربراہ حسن نصر اللہ شہیدکی تدفین کے حوالے سے اعلان کردیا۔حزب اللہ کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ان کا جسد خاکی امانتاً دفن کیا گیا تھا۔حزب اللہ کے بیان کے مطابق جنگ بندی بعد کے اب حسن نصر اللہ کا جسد خاکی شایان شان انداز میں سپرد خاک کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصراللہ کی تدفین غیر ملکی شخصیات اور عوام کی موجودگی میں کی جائے گی۔تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ 27 ستمبر کو بیروت کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے تھے۔حسن نصر اللہ کا جسد خاکی حملے کے دو روز بعد تلاش کرلیا گیا تھا، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں تھا اور بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...