تعلیم و صحت ترجیح،بلوچستان کو پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے،سرفراز بگٹی

28 نومبر ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے، اس لیے تعلیم و صحت ہماری ترجیح ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید کی کتاب نہیں پڑھ سکا، ڈاکٹر جاوید نے محنت کی جس پر خوشی محسوس ہوئی، آنے والی نسل شائد کتاب کی طرف جائے، جب میں پہلی مرتبہ سکول گیا تو وہ گرلز سکول تھا۔انہوں نے کہا کہ پشین میں 100 بند سکولوں کو کھولا گیا، پہلے دن کہا تھا نوکری نہیں بیچنے دوں گا، پہلے دن کہا تھا نوکریاں میرٹ پر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گورننس کے نظام کو بہتر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر ظلم کسی اور کے نہیں بلکہ ہم نے خود کیا، باہر سے ہونے والے ظلم کا ذکر کیا جاتا ہے لیکن خود کے کئے گئے مظالم کا ذکر نہیں کرتے، جو قومیں اساتذہ کو قتل کرتی ہیں وہ اچھی قومیں نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز میں 220 ارب روپے کی غیر قانونی ٹرالنگ ہو رہی، بیڈ گورننس پر قابو پالیا تو مارا ماری ختم ہو جائے گی، بلوچستان کو پڑھے لوگ چاہئیں۔