سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 24ہزار 266تک پہنچ گئی

28 نومبر ، 2024

اسلام آباد(آئی این پی )سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد24ہزار266تک پہنچ گئی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آگئی ہے،ملک کے15بینکوں کی نامزد شاخوں میں حج درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حج اخراجات کی پہلی قسط2لاکھ روپے درخواست کے ساتھ جمع ہو گی، قرعہ اندازی کے 10دن کے اندر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔ترجمان کے مطابق منگل کو 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،مجموعی طور پر حج درخواستوں کی تعداد 24 ہزار 266 تک پہنچ گئی، حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی، سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی۔ترجمان کے مطابق سپانسر شپ سکیم کے تحت بغیر قرعہ اندازی 5 ہزار نشستیں مخصوص ہیں۔