لاہور(نمائندہ جنگ) پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار نے بحیرہ عرب میں کورین نیوی کے جہاز وینگ جیون (WANG GEON) کے ساتھ مشترکہ مشق کی۔ دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت بالترتیب کمبائنڈ ٹاسک فورس150اور151کے تحت آپریٹ کر رہے تھے۔مشق میں آپریشنل حکمت عملی اور مواصلاتی مشقیں شامل تھیں جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینا تھا۔ کمبائند ٹاسک فورس 150 اور 151 غیر قانونی سمندری سرگرمیوں، منشیات کی اسمگلنگ اور بحری قزاقی کو روکنے کیلئے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کرتی ہیں۔ یہ غیر قانونی سرگرمیاں بین الاقوامی پانیوں میں بحری سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...