چین کا لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

28 نومبر ، 2024

بیجنگ(اے پی پی)چین نے لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین لبنان اور اسرائیل کے درمیان صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے بدھ کو کہا کہ چین لبنان اور اسرائیل کے درمیان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام فریقین سے مسلسل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو کشیدگی کو کم کرنے اور امن کے حصول میں معاون ہوں اور متعلقہ فریقوں کی طرف سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے ۔