بھارت:میڈیکل یونیورسٹی کے5ڈاکٹر ٹریفک حادثے میں ہلاک

28 نومبر ، 2024

ممبئی (این این آئی) بھارت کے اتر پردیش کی سیفی میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ ڈاکٹر ٹریفک حادثے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک حادثہ لکھن ایکسپریس وے پر قنوج کے تروہ علاقے میں پیش آیا۔ حادثے میں مرنے والے تمام افراد یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ (پی جی) طلبا تھے جو شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے۔ گاڑی تیز رفتاری کے باعث مخالف لائن میں پہنچ گئی جس پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے خوفناک تصادم ہوگیا۔ افسوسناک حادثے میں پانچ ڈاکٹر موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ گاڑی میں موجود ایک طالب علم شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچادیا گیا۔