صدرکیخلاف کیس نہیں چل سکتا ٹرمپ پر درج مقدمہ خارج

28 نومبر ، 2024

واشنگٹن(صباح نیوز )امریکی جج نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی منظوری دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جج نے استغاثہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر مقدمے کا اخراج مناسب ہے کیونکہ صدر کو استثنی ٰحاصل ہوتا ہے۔ عہدہ چھوڑنے کے بعد استثنی ختم ہوجاتا ہے۔ انتخابی بغاوت کا مقدمہ اب ممکنہ طور پر 4 سال بعد بحال ہوسکتا ہے۔