نجی سیکیورٹی سروسز کمپنی کاسیکیورٹی گارڈ غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار

28 نومبر ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گارڈن پولیس نے مبینہ طور پر نجی سیکیورٹی سروسز کمپنی کےسیکیورٹی گارڈ محمد عارف کوغیر قانونی اسلحے سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم کے پاس جو اسلحہ موجود ہے وہ کسی اور سیکیورٹی گارڈ کے نام ایشو ہے،ملزم اسلحہ کا لائسنس اور سروس کارڈ بھی فراہم نہ کر سکا،ملزم سے رائفل ، 10راؤنڈ برآمد کئے گئے ۔