مانسہرہ (نمائندہ جنگ/ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردارلطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 278لوگوں کو گولیاں مارکر شہید کیاگیاہے ‘1900زخمی ہیں‘ ریاست ان کے باپ کی نہیں ہےجبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے کارکنوں کے خاندانوں کیلئے فی کس ایک کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارا دھرنا ایک تحریک ہے جو بانی پی ٹی آئی کی کال تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ڈھائی سال سے ہماری پارٹی کے ساتھ جبر وستم اور ظلم کیا جارہا ہے۔ ہم پر جعلی پرچے کاٹے گئے،مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہمارا لیڈر آج ناجائز جیل میں بند ہے، ہمارے ووٹر تک کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ملتی ۔ ایک ظالمانہ رواج اور روایت ڈالی گئی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عدالت جاتے ہیں تو انصاف نہیں ملتا، ہمارے پاس ایک ہی چوائس ہے کہ جلسے کی اجازت نہ ملنے پر خود احتجاج کریں ، یہ دھرنا بانی پی ٹی آئی کے اختیار میں ہے اور جاری ہے‘پورے پاکستان کو بتانا چاہتا ہوں ہمارا دھرنا جاری ہے‘ ضروری نہیں کہ دھرنے میں عوام ہو‘ انہوں نے لوگوں کو گولیاں ماریں‘ ہمارے سیکڑوں لوگوں کو گولیاں لگی ہیں‘ ہمارے شہدا کا ڈیٹا ابھی آرہا ہے، جو ہمارے کارکن گرفتار ہیں ان کا ڈیٹا بھی آرہا ہے۔ جب ایک وزیراعلیٰ ملک میں انصاف نہ لے سکے تو عوام کی کیا حیثیت ہے۔اس موقع پر عمر ایوب خان نے کہا کہ جان بھی قربان ہے‘ ہم فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔ دریں اثناءجیونیوزکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامدمیرسے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کاکہناتھاکہ وزیر داخلہ بڑھکیں مارتے تھے کہ کوئی ڈی چوک آکر دکھائے‘ اتنے زیادہ ناکوں کے بعد بھی لوگ اسلام آباد پہنچے۔ 278 لوگ انہوں نے گولیاں مار کر شہید کئے ہیں،1900 لوگ زخمی ہیں۔کارکنوں کی شہادت پر ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ریاست ان کے باپ کی نہیں ہے۔خیبرپختونخوا کے لوگوں کا وفاق پر اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے صوبوں کا ہے۔ عمران خان کی اہلیہ ہماری بہن‘ماں‘بھابھی اور لیڈر ہے ۔خدارا عزت اور تعظیم سے نام لیں ۔بشریٰ بی بی نے کب سعودیہ عرب کا نام لیا۔انہوں نے یہ کہا کہ جنرل باجوہ نے یہ بات کہی۔محمد بن سلمان عمران خان کا قریبی دوست ہے۔ باجوہ نے یہ شرارت کی تھی کہ ان کے تعلقات خراب کرائے جائیں ۔آپ بھول جائیں کشمیر پر ظلم کیا ہواآپ کا اپنا ملک وہ بنا ہوا تھا۔ ایف آئی آر میں محسن نقوی اور آئی جی اسلام آباداور وزیراعظم نامزد ہوں گے۔جب فائرنگ ہوئی اور لاشیں گرتی نظر آئیں۔انہوں نے کہا بی بی آپ ہمارے لیڈر کی امانت ہوہم آپ کو شہید نہیں ہونے دیں گے۔ پشتونوں کی غیرت اس چیز کی متقاضی تھی کہ انہوں نے ایک عورت، ماں،بہن، بیٹی کو بچایا اور ساتھ لے گئے۔بانی پی ٹی آئی سے ملوانے کے لئے بیرسٹر سیف کو جیٹ طیارے سے لایا گیا۔حکومت بانی کو رہا کرنے پر تیار تھی، ہمارا مطالبہ فوری رہائی کا تھا۔یہ بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں‘پاکستان میں بھی چھوٹی چھوٹی ریاستیں بنا دی جائیں۔پاکستان کو توڑنے کی ایک اسکیم بنا رہے ہیں۔تحریک ایسے ختم نہیں ہوتی کہ تشدد کرکے اٹھا لیا۔اسلام آباد بھی آئیں گے اور ہماری حکومت بھی ہوگی۔پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے نہ کے پی میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔ ہوش کے ناخن لو اگر گلف اسٹیٹ کی طرح چھوٹے چھوٹے پاکستان میں بھی بنانا چاہتے ہو۔ بلوچستان اور کے پی کے علیحدہ کرنا چاہتے ہوپھر آپکی مرضی ہے ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔یہ پاکستان سے دشمنی ہے کہ ڈنڈے کی طاقت سے آپ گورنر راج لگا دیں تو پاکستان کا دشمن ایسی بات کہہ سکتا ہے ۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...