لاہور (سودی) ایک دن قبل کے شدید مندے کے بعد گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ جس کے نتیجہ میں ساڑھے تین سو سے زائد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ سمیت انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی بڑھ گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی تیزی سے ہوا جس میں شدت آتی رہی اور ایک موقع پر انڈیکس 4975 پوائنٹ تک بڑھ گیا جو ایک ہی روز میں اضافہ کا نیا ریکارڈ ہے۔ ایک روز قبل کے مقابلہ میں کاروباری حجم کم تھا زیادہ سرگرمی بینک آٹو اور فرٹیلائزر سیکٹر میں تھی۔ گزشتہ روز بینکوں، بیرونی اداروں اور بروکروں نے سیل اور پرافٹ ٹیکنگ کر لی جبکہ مقامی نجی سرمایہ کاروں، کمپنیوں، انشورنس سیکٹر اور میوچل فنڈز کی نیٹ خریداری تھی۔ مارکیٹ میں تیزی کا باعث بننے والے عناصر میں پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد حالات نارمل ہونا سرفہرست تھا اسی طرح بینکوں پر اضافی ٹیکس سے متعلق مثبت پیش رفت کی خبریں، سرمایہ کاروں کی طرف سے خریداری کی نئی پوزیشن لینا، سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ، کھاد کی سیل بڑھنا تیزی کا باعث تھے۔ اختتام پر انڈیکس 4695 پوائنٹ اضافہ سے 99269پر آگیا۔ 356 کمپنیوں میں اضافہ 52میں کمی، 45میں استحکام رہا۔ 10کروڑ 57لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...