عمران کی جناح ہائوس سمیت 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

28 نومبر ، 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کےجج منظر گل نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں اور محفوظ فیصلہ سنا دیا۔سرکاری وکیل نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملزم کے اکسانےپر 200حساس تنصیبات پرحملے کئے گئے، یہ تمام کیسزبغاوت اورحساس تنصیبات پر حملے کے ہیں، بانی پی ٹی آئی نو مئی بغاوت، جلاؤ گھیراؤ منصوبہ بندی اور سازش کے مرکزی ملزم ہیں۔ ان کے اکسانے پر ہی یہ حملے کئے گئے،حملے آج بھی ختم نہیں ہوئے۔عدالت نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر وکلا دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنا دیا۔