آئی ٹی سٹی میں فورٹیئر ڈیٹا سنٹر بنانیکی منظوری ، راستے کھولنے کا حکم ، فتنے کا ساتھ نہ دینے پر عوام کا شکریہ ، وزیراعلیٰ مریم

28 نومبر ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور پرتشدد احتجاج کی وجہ سے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دیا ہے-ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے اشیاء خورد و نوش کی فراہمی برقرار رکھنے اور اشیاء ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کا حکم دیا -وزیراعلی نے کہاکہ عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔ انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں سی بی ڈی نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا، نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چین کے اشتراک سے پاکستان کے پہلے فور ٹئیر ڈیٹا سنٹر بنانے کی اصولی منظوری دی گئی ،اجلاس میں بتایا گیا کہ چین،انگلینڈ او ردیگر ممالک کی یونیورسٹیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس بنائیں گی۔نوازشریف آئی ٹی سٹی میں Tang,Xurt اورBaifang انسٹیٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن کے کیمپس بنیں گے۔ بکنگھم شائر یونیورسٹی او رامپیر یل کالج لندن بھی کیمپس بنانے کے لئے تیار ہیں۔ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے آئی ٹی سٹی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنے گی۔ وزیراعلیٰ آئی ٹی سنٹر میں مزید عالمی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا ٹارگٹ دے دیا اورٹوئن ٹاورز کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کی ,وزیر اعلیٰ نے چوہنگ میں پرائمری سکول کے طلبہ پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور زخمی طلبہ کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔