لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب حکومت نے فالج کے مریضوں کو بروقت اور جدید نگہداشت فراہم کرنے کیلئے " وزیر اعلی اسٹروک مینجمنٹ انشی ایٹو‘‘ کی تیاری مکمل کر لی ہے،معتبر ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں فالج کے مریضوں کی دیکھ بھال کے علاوہ خدمات کی رسائی اور معیار کو بڑھانے کے لیے50کروڑروپے کے بجٹ کے ساتھ ایک جامع روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ یہ اقدام فالج کے علاج کے لیے نیورو انٹروینشنل اور نیورو سرجیکل خدمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا۔ پنجاب میں اب تک پرائمری اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز کے نیٹ ورک کی تعداد 12 ہے جس کو 22 اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ مزید علاقوں کو اس 4.5 گھنٹے کی اہم ٹریٹمنٹ ونڈو میں شامل کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں حکومت پرائمری اسٹروک مینجمنٹ مراکز میں TPA کی خریداری اور تقسیم کی نگرانی میں سپورٹ فراہم کرے گی۔اگلے مالی سال میں چار بڑے علاقائی اسٹروک مینجمنٹ مراکز قائم کیے جائیں گے، جو نہ صرف ریڈیولاجیکل، تھرومبولائسز، تھرومیکٹومی، نیورو سرجیکل کے مریضوں کی دیکھ بھال ان کی بحالی میں خدمات فراہم کریں گے۔ ان مراکز میں تربیت یافتہ نیورولوجسٹ اور دیگر عملہ رکھا جائے گا ، ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمودنے کہا ہر جگہ نیورولوجسٹ یا نیورو سرجن کی دستیابی کی بنیاد پر اخراجات ہوں گے، پروگرام پنجاب میں فالج سے متعلق اموات اور معذوری کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ، سینٹرز کے لیے مجوزہ اسپتالوں میں نشتر اسپتال ملتان، بہاول وکٹوریہ اسپتال بہاولپور، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان، الائیڈ اسپتال فیصل آباد، ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال سرگودھا، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال، راولپنڈی، میو ہسپتال لاہور، جناح ہسپتال لاہور، سروسز ہسپتال لاہور، ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال، DHQ نارووال، SGRH، PINS، DHQ ہسپتال شیخوپورہ، DHQ ہسپتال قصور، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال، نواز شریف میڈیکل کالج گجرات، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، ساہیوال۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور شامل ہیں ۔
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےاخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026۔27 میں کفایت شعاری کےاقدامات جاری...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ٹورنٹو، کینیڈا، کراچی فیران ٹوریز کے شاندار گول کی بدولت اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 شکست دیکر فیفا...