اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر) کے دوران توقعات سے زیادہ معاشی بحالی ہوئی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر)میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد رہی ہے جبکہ رواں ماہ(نومبر)مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ ماہ (دسمبر) مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد کی شرح پر آسکتی ہے، ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی آٹ لک رپورٹ میں دعوی ٰکیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پائیدار معاشی بحالی کا عمل جاری ہے، شرح سود اور مہنگائی میں کمی جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرمبادلہ ذخائر، روپے کی قدر، سرمایہ کاری اور ٹیکس ریونیو میں بہتری آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چار ماہ میں ٹیکسٹائل اور آٹو انڈسٹری کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروں کی پیداوار 51 فیصد، ٹرک اور بسیں 80 فیصد، جیپوں کی پیداوار 55 فیصد بڑھی جبکہ ٹریکٹرز کی پیداوار میں 54.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...