(اسلام آباد /فاروق اقدس/ خصوصی رپورٹ) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنیکو اپنے تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں انہوں نے اپنے دورہ پاکستان میں مصروفیت سے بھرپور وقت گزارا اور دونوں ملکوں کے درمیان جہاں اہم تجارتی منصوبوں سمیت مختلف حکومتی تعاون کے امور پر ہم اہنگی کے ساتھ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے وہیں ملک کے تفریحی مقام کو ہ مری میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کی جانب سے ذاتی حیثیت میں بیلاروس کے صدر کو دیا جانے والاظہرانہ بھی کئی حوالوں سے یادگار رہے گا مری پہنچنے پر صدر الیگزینڈرلوکا شنیکو نے جس والہانہ انداز میں میاں نواز شریف سے پرانے تعلق کا اظہار کیا اور جس طرح بانہیں پھیلا کر ان سے پرجوش معانقہ کیا ان کی وارفتگی کا انداز بھی ان یادوں میں شامل رہے گا یاد رہے کہ 2015 میں اس وقت وزارت عظمی پر فائز نواز شریف کی دعوت پر الیگزینڈرلوکا شنیکو پاکستان کے دورے پر ائے تھے تو اس وقت بھی انہوں نے مری میں جھیکا گلی کا دورہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم کی حیثیت سے 2015میں ہی ان کی دعوت پر نواز شریف نے بھی بیلاروس کا سرکاری دورہ کیا تھا دونوں شخصیات نے ان ملاقاتوں کی یادیں دیر تک دہرائیں اور بعض واقعات دہرا کر خوب محظوظ ہوتے رہے ذاتی حیثیت میں دیے گئے ظہرانے میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے جبکہ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا کیونکہ صدرلوکا شنیکوکےہمراہ بھی ان کے اہل خانہ کے افراد شامل تھے ذرائع کے مطابق صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے غیر رسمی گفتگو کی جبکہ مہمان صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے وہ وزیراعلی اور اب وزیراعظم کی حیثیت میں شہباز شریف کی سرگرمیوں اور کارکردگی کے بارے میں جانتے ہیں
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...