پاکستان میں 19لاکھ سے زائد ،اسلام آباد میں 52ہزار افغانی رہائش پذیر

28 نومبر ، 2024

اسلام آباد ( طاہر خلیل )سال 2023 کی مردم شماری کے مطابق اسلام آبادسمیت پاکستان میں مقیم افغانیوں کی تعداد 19 لاکھ 23 ہزار 453 ہے، جس میں خیبر پختون خوا میں 9 لاکھ 39 ہزار 878، پنجاب میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 832 جبکہ سندھ میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 875 ہے۔اسی طرح صوبہ بلوچستان میں 4 لاکھ 74 ہزار 812 ہے جبکہ اسلام آباد میں 52 ہزار 56 افغانی رہائش پذیر ہیں۔