کوسٹل ہائی وے پر پاک فوج کی گاڑی کوحادثہ‘جوان شہید4فوجی زخمی

28 نومبر ، 2024

بیلہ (نامہ نگار) پاک فوج کی گاڑی گوادر جاتے ہوئے کوسٹل ہائی وے این 10 لیاری کے قریب ٹائر پھٹ جانے کے باعث حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور چار شدید زخمی ہو گئے شہید جوان کی شناخت تنویر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔