PTI رابطے میں رہے تو کردارادا کرسکتا ہوں، فضل الرحمن جو کچھ ہوا اسکی وجہ ووٹ کی چوری، ملک میں کوئی حکومت نہیں، لاڑکانہ میں گفتگو

28 نومبر ، 2024

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ، ایجنسیاں) جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف رابطے میں رہے تو کردار ادا کرسکتا ہوں، جو کچھ ہوا اس کی وجہ ووٹ کی چوری ہے، ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے، اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، حکومت بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے اور وہ باہر نکالنے کی ضد میں رہے تو ملک میں انارکی ہوگی۔ ہ بدھ کی سہ پہر لاڑکانہ میں جے یو آئی کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔