کارکن گولی کھانے نہیں احتجاج کرنے آئے تھے،شوکت یوسفزئی

28 نومبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں سینئر رہنما تحریک انصاف، شوکت یوسف زئی نےکہا ہےکہ ہمارے کارکن گولی کھانے نہیں احتجاج کرنے اسلام آباد آئے تھے،نمائندہ جیو نیوز، حیدر شیرازی نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے درمیان پہلا اختلاف اسلام آباد ٹول پلازہ پر ہوا،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی فائنل کال پر تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا۔نہ عمران خان رہا ہوئے، نہ آئینی ترمیم واپس ہوئی، نہ مینڈیٹ واپس ملا۔پی ٹی آئی ڈی چوک پر دھرنا ہی نہ دے سکی۔بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور حکومتی آپریشن شرو ع ہوتے ہی کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر چلے گئے۔اس صورتحال پر علیمہ خان نے کنٹینر پر موجود قیادت پر سوال اٹھا دیا ہے ، شوکت یوسف زئی نےکہا کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت بشریٰ بی بی کی ضد کے آگے بانی پی ٹی آئی کی بات نہیں منوا سکی تو اسے مستعفی ہوجانا چاہئے۔