وفاقی کا بینہ کا ا جلاس: گورنر راج کی تجویز پر فیصلہ نہ ہوسکا

28 نومبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بدھ کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سنگل آئٹم ایجنڈے یعنی اسلام آ باد میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ گورنر راج کی تجویز پر فیصلہ نہ ہوسکا، آئندہ قانون شکنی پر سختی سے نمٹنے پر اتفاق اور وزارت داخلہ کی پر تشدد احتجاج پر بریفگ ، اچھی حکمت عملی سے نمٹنے پر اطمینان کیا ، وزیر اعظم آفس نے کا بینہ کے اجلاس کا باضباطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا۔ وزیر اعظم کے کابینہ سے خطاب کو نشر کیا گیا۔ ذ رائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آ باد میںکئے گئے پر تشدد احتجاج کے بارے میںکا بینہ کو بریفگ دی گئی۔ مظاہرین کے حملوں سے ہونے والی شہا دتوں ‘ اہل کاروں کے زخمی ہونے اور سر کاری املاک کو نقصان پہنچانے کے بارے میںبریف کیا گیا۔