اسلام آباد ( طاہر خلیل )اسلام آباد میں بعض حلقوں کی جانب سے خیبر پختونخوامیں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے افواہیں اور قیاس آرائیاںچلتی رہیں تاہم آزاد قانونی ماہرین اور سیاسی مبصرین نے خیبر پختونخواہ میں ایمر جنسی کے نفاذ یا گورنر راج لگانے کی تجاویز کو غیر مناسب قرار دے دیا، سینٹ کے سابق چیئرمین سینیٹر میاںرضا ربانی نے جنگ کے استفسار پر کہا کہ اس وقت سیاسی طور پر خیبر پختونخوامیں گورنر راج کا نفاذ غیر مناسب اقدام ہو گا ، گورنر رول کا کوئی بھی حکم عدالت میں چیلنج ہو جائے گا ، سیاسی حالات اجازت نہیں دیتے اور ملک میں نیا سیاسی محاذکھل جائے گا۔قانونی و سیاسی مبصرین کے مطابق آئین کے 2 آرٹیکلز میں 232 اور 234کسی صوبے میںغیر معمولی حالات سے نمٹنے کا واضح طریق کار بیان کیا گیا ، جس کے تحت وفاقی حکومت کو صوبے میں آئینی مداخلت کی مجاز قرار دیا جا سکتا ہے، آرٹیکل 232 میں طریق کار متعین کیا گیا کہ اگر کسی صوبے کے اند غیر ملکی جارحیت یا اندرونی خلفشار کی وجہ سے صوبائی حکومت کیلئے کنٹرول کرنا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میںصوبائی اسمبلی کی قرار داد منظور کرانا ہو گی اور اس پر صدر مملکت ، وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل کرتے صوبے کے مخصوص حصے میں ایمر جنسی کا پر وکلیمیشن جاری کرے گا، اسکے ساتھ شرط یہ ہے کہ ایمر جنسی نفاذکا حکم 10 روز کے اندر قومی اسمبلی اور سینٹسے منظور کرانا ہو گا۔
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےاخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026۔27 میں کفایت شعاری کےاقدامات جاری...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ٹورنٹو، کینیڈا، کراچی فیران ٹوریز کے شاندار گول کی بدولت اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 شکست دیکر فیفا...