بیورو کر یسی تبادلے، فخر عالم عرفان کو سیکرٹری نیشنل سکیورٹی کا اضافی چارج تفویض

28 نومبر ، 2024

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، و فاقی سیکرٹری پاور ڈویژن محمد فخرعالم عرفان کو سیکرٹری نیشنل سکیورٹی کا 3 ماہ کیلئےاضافی چارج تفویض کیا گیا ہےتقرر کے منتظر پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کےگریڈ 19 کے افسرعثمان علی کی خدمات ڈیپوٹیشن پرسول سروسز اکیڈمی لاہور کے سپرد کی گئی ہیں ،پنجاب حکومت میں تعینات پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 18 کے افسروقار علی خان کو تین سال کیلئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان اٹلی مقرر کیا گیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔