راولپنڈی(جنگ نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جنرل زونگ نے پہلے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کی بعد ازاں وفود کی سطح کے مذاکرات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ جنرل عاصم منیر نے باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا، آرمی چیف نے پاک چین دوستی کا ذکر بھی کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کی پائیداری کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تاریخی شراکت داری مزید بڑھانے کے لیے تیار ہیں، تمام حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات مشکل گھڑی میں اعتماد پر پورا اترے، مثالی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔اس موقع پر وائس چیئرمین ژانگ نے سٹریٹجک پارٹنرشپ کے حوالے سے پاکستان کی ثابت قدمی پر تعریف کی اور چینی سینٹرل ملٹری کمیشن نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل ژانگ یوشیا نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور چینی سینٹرل ملٹری کمیشن نے پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...