مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پمزانتظامیہ

28 نومبر ، 2024

اسلام آباد ( نیوزایجنسیز،ایوب ناصر )تحریک انصاف پرپیگنڈہ کے حوالے سے پمز ہسپتال کا وضاحتی بیان سامنے آگیا،پی ٹی آئی کے پرپیگنڈہ کوپمز ہسپتال کے وضاحتی بیان نے بے نقاب کر دیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنیوالے ادارےکے66 جبکہ 36 سویلینز کو ایمرجنسی میں لایا گیا، زیادہ تر افراد کوا طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔