پی ٹی آئی کے خاتمے میں بی بی کا کردار،پابندی لگنے والی ہے،فیصل واوڈا

28 نومبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینئرسیاستدان ،فیصل واوڈانےکہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے۔ ایم کیو ایم لندن کو اس لئے بین کیا گیا تھا کہ وہ انتشار پھیلاتی تھی۔ پی ٹی آئی کو خاتمے تک پہنچانے میں بی بی کا کردار ہے۔پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کی تیاری بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کی ہے۔عمران خان کی سیاسی شہادت سے کم نہیں ہوگی اگر بی بی اسی ڈگر پر چلتی رہیں ۔یہاں پر جو مخلص ہیں وہ پی ٹی آئی پاکستان بن جائے گی،میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیا تحریک انصاف ناکام ہوگئی اور حکومت کامیاب ہوگئی ہے۔اگر حکومت کامیاب ہوگئی ہے تو تحریک انصاف کا قافلہ ڈی چوک تک کیسے پہنچا۔سینئرسیاستدان فیصل واوڈانےکہا کہ لطیف کھوسہ10 لاکھ لوگ لانے کی بات کررہے تھے ، تصویر میں صرف5ہزار افراد تھے ۔پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کل کہاں تھی، عمر ایوب کہاں تھے۔مظاہرین میں کرائے پر لوگ تھے۔، سرکاری ملازمین تھے۔ایم پی ایز، ایم این ایزپانچ پانچ آدمی بھی نہ لاسکے ۔قیادت ڈی چوک پر نہیں آسکی۔عمران خان رہا نہیں ہوئے، سختیاں بڑھ گئیں۔