لاہور(نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت میں جمعہ، ہفتہ اور اتوارکو ہرقسم کی ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آج اور اتوار کو کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک، لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پابندی کو یقینی بنانے کےلئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات کی گئی ہے۔ہیوی ٹریفک، خستہ حال، کالادھواں چھوڑنے و فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنےوالی گاڑیوں کواجازت نہیں البتہ پابندی سےمستثنیٰ پٹرول، ادویات، خورونوش ومسافر گاڑیوں کوچیکنگ کےبعد داخلے کی اجازت ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے حکام نے بتایا پابندی کے اطلاق کو 100 فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے،ٹرانسپورٹرز سموگ تدارک وصحتمندآب وہوا کیلئےحکومتی احکامات کی پاسداری کریں، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ہیوی کریک ڈاؤن جاری ہے،روزانہ لاکھوں کےجرمانے اور سینکڑوں گاڑیوں کو بند کروایا جا رہا ہے۔شہر میں 41 انسدادِ سموگ سکواڈز بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔
پیرس فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کےا سپیکر نے اپنے اور ساتھیوں کے لیے ہزاروں یورو کی لاگت سے نئی کرسیوں...
اسلام آباد وزارت خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات...
نئی دہلی بھارتی ریاست دہلی کی وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کیلئے فنڈنگ ریزنگ شروع...
لاہور سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں جرم اور سیاست کو الگ رکھ کر...
شیخوپورہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دشمن طاقتیں بانی پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان...
پشاورپشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علیٰ امین گنڈا پور ، پارٹی کے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ اور...
لاہورسرکاری ملازمین نے حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ کئےجانے پر 3 روز احتجاج کی کال دے دی۔آل پاکستان...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل پر یقین نہیں رکھتے ،القادر...