پی پی کا 57واں یوم تاسیس آج جوش و خروش سے منایا جائیگا،شوکت جاوید

30 نومبر ، 2024

مظفرآباد(آئی این پی)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا 57واں یوم تاسیس چاروں صوبوں کی طرح آزاد کشمیر بھر سمیت پوری دنیا میں آج انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و جذبے سے منایا جا ئیگا پارٹی فیصلوں کے مطابق پورے آزاد کشمیر یوم تاسیس کی پروقار تقریبات کا انعقاد کر کے کیک کاٹے جائیں گے اور پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قومی و عالمی کارناموں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا سب سے بڑی تقریب پیپلز پارٹی ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام سنٹرل پریس کلب میں منعقد ہو گی گزشتہ روز آزاد کشمیر میں پارٹی کا 57ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریبات کے سلسلے میں انہوں نے کہا نصف صدی سے پیپلز پارٹی پاکستان اور عوام کی خدمت کا انقلابی منشور دینے کی بدولت آج بھی بدترین انتقامی کارروائیوں کے باوجود مدبرانہ عالمی شہرت رکھنے والی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کا پھندا چوم کر اہنے اپ کو تاریخ میں امر کردیا انھوں نے ملک کو متفقہ آئین دیا ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور قائد انقلاب محترمہ بینظیر بھٹو شہید مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو نے طویل ترین مارشلا کیخلاف انتھک جہد مسلسل جاری رکھی۔