حکومت نے صحت ملازمین کو وفاق طرز پر الاؤنسز کی منظوری د یدی،چوہدری رشید

30 نومبر ، 2024

مظفرآباد(صباح نیوز)آزاد کشمیر کے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں قائم موجودہ حکومت نے جہاں دیگر تاریخی کارنامے سرانجام دیئے وہاں محکمہ صحت عامہ کے 12ہزار جریدہ وغیرہ جریدہ ملازمین کو وفاق کی طرز پر الائونسز کی منظوری دے دی ہے جلد آزاد کشمیر کے عوام کو جدید اور بہتر طبی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہیلتھ پیکج پر عمل درآمد ہوگا، صحت اور تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔گزشتہ روز ملازمین کی تنظیموں کے عہدیداران وممبر ان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے صحت عامہ کے جملہ ملازمین کے حق میں کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں وفاقی مراکز صحت میں تعینات ملازمین کے مساوی الائونسز کی منظوری دے دی ہے،اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔