سماہنی ،سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی کمسن بچی دم توڑ گئی

30 نومبر ، 2024

سماہنی ( نمائندہ جنگ) سماہنی منانہ سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی کمسن بچی عروج فاطمہ اسلام آباد کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی، عروج فاطمہ ولد محمد عثمان کیانی ساکن سرسالہ جو سڑک کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوئی تھی، اسلام آباد سی ایم ایچ میں داخل کراویا گیا تھا، جہاں جان کی بازی ہار گئی۔