بچوں کو جدید تعلیم وتربیت دے رہے ہیں،میڈم لورین

30 نومبر ، 2024

باغ (نمائندہ جنگ) ایم ٹی بی سی کی صدر میڈم لورین نے کہا ہے کہ باغ گرامر اسکول اپنی دوسالہ عمر میں مثالی تعلیم وتربیت کا اہتمام کر رہا ہے،اس ادارے سے دوبچوں کو ایم ٹی بی سی کی طرف سے امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نے سپانسر کیا، جو دسمبر کے پہلے ہفتے میں امریکہ کیلئے جائیں گے، باغ گرامر اسکول دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق بچوں کو جدید تعلیم وتربیت دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔