کوئٹہ‘رئیسانی روڈ کاکڑ قلعہ اور ملحقہ علاقوں میں شیشہ پوائنٹس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) رئیسانی روڈ کاکڑ قلعہ اور ملحقہ علاقوں میں گیمنگ زون اور شیشہ پوائنٹس کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ مقامی عوامی حلقوں نے کہا کہ نوجوان نسل تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے اکثر طالبعلم سکول اوقات میں گیمنگ زون کا رخ کرتے ہیں جبکہ مختلف خطرناک نشے کے رسیا بن رہے ہیں گیمنگ زون میں زیادہ تر اوباش نوجوان بھی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے معصوم بچے نشے اور دیگر اخلاقی برائیوںمیں مبتلا ہو رہے ہیںانہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ نئی نسل کو تباہی سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔