آل ہیلپرز پرائیویٹ اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل ہیلپرز کرکٹ کی ٹیم نے جیت لیا

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ ( پ ر ) آل ہیلپرز پرائیویٹ اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے کا فائنل میچ گزشتہ روز ہیلپرز اسکول کالج کے گراؤنڈ پر ہیلپرز سکول اور جناح ایلیٹ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ٹاس جناح ایلیٹ کی ٹیم نے جیتا اور مقررہ اوورز میں 105 رنز بنائے جواب میں ہیلپرز اسکول کی ٹیم نے آسانی سے ہدف پورا کرکے فائنل میچ جیت لیا ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا اعزاز ہیلپرز سکول کے شفیق خان جبکہ بیسٹ باؤلر جناح ایلیٹ مراد حاصل کیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی خیر الکو اور شوکت خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے آخر میں ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے مہمانوں کے لئے ٹی پارٹی کا انتظام کیا گیا اور ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد طاہر آزاد نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔