ایک ہی خاندان کے افراد کو مسلسل ٹارگٹ کرنے پر تشویش ہے ،حبیب شاہ

30 نومبر ، 2024

تربت(نامہ نگار)تجابان کے معروف شخصیت سیدحبیب شاہ نے ایک سال کے دوران تجابان میں ایک ہی خاندان کے افراد کو مسلسل ٹارگٹ کرنے کے واقعات پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایک ہی خاندان کے 2افراد شہید، 1زخمی اور 2لاپتہ ہوگئے ہیں، حکومت ان پراسرار واقعات کے پیچھے محرکات کا کھوج لگاکر اس خاندان کو تحفظ فراہم کرے کیونکہ بظاہر تو اس خاندان کا کوئی دشمن نہیں ہے اورنہ ہی کسی تنظیم کی جانب سے ان واقعات کی ذمہ داری قبول کی گئی ہےانہوں نے تربت پریس کلب میں متاثرہ خاندان کے افراد کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس میں معروف شخصیت علی محمد شاہل، شہید دلاور کے والد واحد بخش، شہید جمال نور کے بھائی وزیر احمد،یارمحمد مراد، میر حسن، محمد کریم، عبدالحمید، حاصل خان، مرید احمد ودیگر موجود تھے سید حبیب شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال24 اگست کو تجابان میں شادی پروگرام میں دلاور ولد واحد بخش کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا جس کے ایک ہفتہ بعد یکم ستمبر2023ء تجابان سے میرخان ولد مومن اور قاسم ولد عبدالصمد کو اٹھایا گیا جنہیں لاپتہ ہوئے اب ایک سال2ہوچکے ہیں23جون 2024ء کو اسی فیملی کے ٹھیکیدار جمال ولد محمد نور ساکن تجابان کو فائرنگ کرکے شہید کیاگیا جبکہ 19نومبر2024ء کو ٹھیکیدار جمال کے بھائی مرادجان ولدمحمد نور کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی گئی اورتاحال وہ کراچی میں زیرعلاج ہیںمذکورہ خاندان پریشان ہے کہ انہیں کون اورکیوں کر ٹارگٹ کررہاہے ۔