چمن(پ ر)پشتونخوامیپ چمن تحصیل روغانی سے مربوط طور تنگی حسن زئی استقلال علاقائی یونٹ کے زیراہتمام شمولیتی اجتماع ضلع سیکرٹری حاجی صحبت خان اچکزئی کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں 33 افراد نے اپنے خاندانوں سمیت ایک تحریک سے مستعفی ہوکر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں عبدالقاہر ،نیاز محمد پہلوان ،حاجی اختر محمد ،محمد عظیم آکا و دیگر شامل ہیں ، اجتماع سے ضلع سیکرٹری حاجی صحبت خان اچکزئی ،ذوالفقار افغان، عبدالکریم ،نجیب اللہ حسن زئی، حسین شاکر، ولی محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی درست قومی سیاست اور پالیسیوں کے بدولت عوام جو ق در جوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی 51ویں برسی کے موقع پر پارٹی ان کی قومی ، سیاسی، ادبی و جمہوری خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پارٹی کے بانی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے انگریزی استعمار کے خلاف آزادی کی تحریک میں جدوجہد کرتے ہوئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور پاکستان بننے کے بعد ملک کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کے سیاسی و جمہوری جدوجہد میں بے شمار تکالیف کا سامنا کیا مگر کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔
کوئٹہپاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدرو قبائلی رہنما سید صادق آغا نے بیان میں کہا ہے کہ پی...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری انفارمیشن شاکرمحمدحسنی نے گزشتہ دنوں ایک اخبار میں اپنے نام سے...
پشین نیشنل ہیومن ٹریفکنگ آگاہی دن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر زاہد خان خلجی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں...
پشین صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور ممبرصوبائی اسمبلی حاجی اصغرخان ترین نے کہا ہے کہ...
بیلہ عوامی حلقوں نے ضلع لسبیلہ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز...
کوئٹہبلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس سابق صوبائی چیئرمین مولوی محمد صدیق میرزئی کی صدارت میں...
دالبندین ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان سنجرانی نے ضلع چاغی کے مسائل پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع...
کوئٹہسیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت میں سست روی نہیں...