واسا سپروائزر احمد وردگ کا تبادلہ منسوخ کرنیکا مطالبہ

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ (پ ر)سرکی روڈ کے مکینوں نے کہا ہے کہ واسا سپر وائزر احمد وردگ کا تبادلہ منسوخ کیا جائے ان کے تبادلے سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جارہی ہے کیونکہ موصوف اپنی خدمات احسن طریقے سے سر انجام دے رہے تھے ان کے تبادلہ سے علاقہ مکینوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے علاقہ مسائل سے باخبر اور لوگوں کی خدمت میں دن رات مصروف عمل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ واسا سپر وائزر احمد وردگ کی کارکردگی قابل تعریف ہے لوگوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی تھی انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپروائزر احمد وردگ کا تبادلہ فی الفور منسوخ کرکے انہیں دوبارہ علاقہ میں تعینات کیاجائے۔