کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں بغیر معائنہ بیمار اور مضر صحت جانوروں کو سلاٹر ہائوس کی بجائے دکانوں میں ذبح کیا جا رہا ہے جس کے استعمال سے لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں فریزر میں رکھے باسی گوشت کو بھی کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی چوک ‘خدائیداد روڈ ‘ کواری روڈ ‘ جان محمد روڈ ‘ عارف روڈ ‘ میکانگی روڈ ‘ نوا کلی بائی پاس ‘ عالمو چوک ‘ سریاب روڈ ‘ مشرقی و مغربی بائی پاس سمیت دیگر علاقوں میں قصابوں نے ضلعی انتظامیہ ‘ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑانے کے ساتھ ساتھ لاغر بیمار نیم مردہ مادہ جانوروں کو دکانوں کے اندر یا ملحقہ نالیوں کے اوپر ذبح کرنا شروع کر دیا ہے جس پر محکمہ لائیو اسٹاک کے ویٹر نری ڈاکٹروں کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان ہے با اثر قصاب علی الصبح جانوروں گائے ‘ بچھڑے اور حتی کہ اونٹوں کو دکانوں کے باہر باندھ دیتے ہیں جو سڑک پر فضلہ اور گندگی کرتے ہیں جس سے آنے جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے بعد قصاب جانور ذبح کر کے دکانوں کے باہر لٹکا دیتے ہیں جس پر مکھیاں مچھر اور دیگر حشرات بھنبھناتے نظر آتے ہیں جراثیم زدہ گوشت استعمال کرنے سے موذی امراض پھیل رہے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے جانوروں کے دکانوں میں ذبح کرنے پر پابندی اور قصابوں کو دکانوں کے باہر جالیاں اور شیشے لگانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں مگر اکثر قصاب ان احکامات پر عملدرآمد کر رہے ہیں اور نہ ہی ذبح کئے گئے گوشت کو ویٹر نری ڈاکٹرز سے چیک کروایا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ قصابوں کی جانب سے چھوٹے و بڑے گوشت ‘ کلیجی ‘ سی پائے کے من مانے نرخ وصول کئے جا رہے ہیں اور سرکاری نرخنامے پر عمل نہیں کیا جا رہا ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی گرانفروش اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے والےقصابوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔ شہریوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایڈ منسٹریٹر حمزہ شفقات اور ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہآل کوئٹہ رکشہ یونین کے سینئر نائب صدرشاہ مراد خان اور جنرل سیکرٹری طارق محمودنے کوئٹہ شہر میں ٹریفک...
نوشکی جنگ کی خبر کا اثر، سمال انڈسٹری آفس کی عمارت کی مرمت کردی گئی ،عمارت کی زبوں حالی کی خبر جنگ میں شائع...
تربت سماجی کارکن شہریار بلوچ نے یونین کونسل گوکدان میں ٹیچنگ پوسٹوں پرہونے والی میرٹ کے برعکس بھرتیوں پر...
ڈیرہ بگٹی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اپنے آبائی علاقے بیکڑ پھیلاوغ پہنچ گئے علاقے کے میکنوں نے ان کا استقبال کیا...
گنداواہ واحد ضلعی صدر مقام جہاں کے عوام کو بجلی کی سہولت میسر نہیں ہے 1992 میں جھل مگسی کو ضلع اور گنداواہ کو...
تربت نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گوادر انتظامیہ کی جانب سے نیشنل پارٹی گوادر کے صدر...
بیلہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام تر...
کوئٹہ آل قانونگو و پٹوار ویلفیئر ایسوسی ایشن بلوچستان کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر میر اسد خان...