خضدار: منشیات کے خلاف احتجاجی ریلی ، مظاہر ہ و دھرنا

30 نومبر ، 2024

خضدار(نامہ نگار) تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام خضدار میں منشیات کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا قومی شاہراہ پر دھرنادیاگیا شرکاء نے منشیات کی سر عام فروخت کو روکنے اور نئی وائن شاپ کے لائسنس کی منسوخی کا مطالبہ کیااحتجاجی ریلی اور دھرنے میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا استعمال اور فروخت کرنا دونوں مکروہ عمل ہیں منشیات کے استعمال سے نسلیں تباہ ہوتی ہیں انتظامیہ ہوش کے ناخن لے منشیات کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے بعد ازاں مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا گیا۔