جی ٹی اے میں سیاسی مداخلت کے خلاف جدوجہد جاری ر ہے گی‘ فتح مندوخیل

30 نومبر ، 2024

ژوب(نامہ نگار) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن اساتذہ اتحاد پینل کے سربراہ فتح خان مندوخیل نے کہا ھے کہ جی ٹی اے بی کسی کی جاگیر نہیں کسی کو اختیار نہیں کہ وہ کسی کی رکنیت معطل کردے اساتذہ کے مفادات کی خاطر خون کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد و اتفاق اساتذہ اتحاد پینل کے پلیٹ فارم پر برقرار ہے تنظیم پر قابض فارم 47 کابینہ اور سیاسی مداخلت کے خلاف آخری سانس تک ھماری جہدوجہد جاری رہیگی عنقریب اساتذہ اتحاد پینل کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں میرٹ کی پامالی اور سینارٹی میں موجود خامیوں کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔