اے ڈی سی کی زیر صدارت ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، مختلف امور پر بات چیت

30 نومبر ، 2024

لورالائی(خ ن)ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبداللہ زہری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدا لحمید لہڑی،ایم ایس ڈاکٹر محمد فہیم اوتمانخیل، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کے نمائند ے محمد اختر،فوکل پرسن عبدالغفارناصر،سردار محمد درانی و دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں بنیادی صحت کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ااف روڈ ایمبولنسز کی مرمت اور آپریشنل چیلنجز، غیر حاضر عملے کی تنخواہوں سے کٹوتی اور مستقل غیر حاضری کے حامل ڈاکٹروں کی برطرفی جیسے اہم امور زیر بحث آئے ، ضلع میں ادویات کی قلت، اس کا بجٹ اور بروقت سپلائی کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ ملیریا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسپرے مہم کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں ایم سی ایچ مراکز، خاص طور پر اورمیختر و دیگرمراکز کی مرمت اور ضروری اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور دیگر اہم مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔