سندھ بلوچستان حاجی امان اللہ جمالدینی فٹبال ٹورنامنٹ‘ لیگ راؤنڈ کا آغاز

30 نومبر ، 2024

نوشکی (نامہ نگار) پہلا آل سندھ بلوچستان حاجی امان اللہ جمالدینی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں لیگ راؤنڈ کا پہلا میچ ڈی ایف اے لسبیلہ اور ڈی ایف اے مستونگ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا مقررہ وقت تک میچ دو دو گول سے برابر ر ہا دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا دوسرا میچ ارسلان اینڈ کمپنی اور ڈی ایف اے ژوب کے مابین کھیلا گیا ارسلان اینڈ کمپنی کے شہک بلوچ نے دو گول اسکور کئے اس طرح ارسلان انیڈ کمپنی نے صفر کے مقابلے میں میچ چار گول سے جیت لیا ریفری کے فرائض عبد الستار بادینی اکبر دوست جمالدینی نثار احمد بابو عبید اللہ حافظ داؤد اور یحییٰ خان مینگل نے انجام دئیے سابق ایم پی اے بابو میر محمد رحیم مینگل ایکسین ظہور احمد سیاہ پاد زبیر راز ماسٹر عبداللہ بادینی کوچ ظہور احمد بادینی شکیل احمد جمالدینی محمد رفیق بادینی دلاور خان بڑیچ عمران سفیر بادینی محمد اعظم بادینی اور ہزاروں شائقین نے میچ دیکھا۔