پولیو سے پاک معاشرے کیلئے سب کو شعور اجاگر کرنا ہوگا‘ اے ڈی سی قلات

30 نومبر ، 2024

قلات(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہنواز بلوچ کی زیر صدارت پولیو مہم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ڈاکٹر دوست محمدلانگو اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹرعلی گل عمرانی ڈی ایس پی منظوراحمدمینگل ڈی ایچ او ڈاکٹر علی اکبر نیچاری ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈبلیوایچ او کے ڈاکٹر نصیر کرد و دیگر نے شرکت کی ڈبلیوایچ او کے ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر نصیر کرد نے بذریعہ ملٹی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم 16 سے 20دسمبر پانچ روز تک جاری رہے گی 39636بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے محکمہ صحت کی کل 209 ٹیمیں حصہ لیں گی اے ڈی سی شاہنواز بلوچ نے کہا کہ پولیو موذی مرض ہے جس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے حفاظتی قطرے پلاناضروری ہے پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر لڑنا ہوگا ۔