کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) درینگڑھ میں شہید ہونیوالے لیویز اہلکاروں کے اہلخانہ ڈاکٹر محمد بخش ، وڈیرہ اللہ بخش محمد شہی ، سرفراز ببری ، محمد یعقوب بنگلزئی و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمارے شہداء کو تاحال سرکاری طور پر شہید قرار نہیں دیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے اب تک کوئی سنجیدہ قدم اٹھایا گیا ہے ، ہم آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ 13 ستمبر کو درینگڑھ کے مقام پر بھتہ خوروں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے لیویز اہلکاروں مزار جان مینگل اور وڈیرہ اللہ بخش محمد شہی کو حکومت کی جانب سے تاحال سرکاری طور پر شہید ڈکلیئر نہیں کیا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی سنجیدہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ سے سرد خانے میں پڑے اس کیس کو فوری طور پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہید اور زخمی لیویز اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اب تک برآمد نہیں کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ لیویز اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشوں کی مبینہ طور پر بے حرمتی کی گئی جبکہ واقعہ میں ملوث عناصر آج بھی سرعام گھوم رہے ہیں ، درینگڑھ واقعے میں 2 لیویز اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او حاجی ایاز محمد شہی سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
کوئٹہجان محمد روڈ و ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،...
کوئٹہاکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ، نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرلایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری اور انفارمیشن...
کوئٹہپاکستان مسلم لیگ ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب...
ڈیرہ مرادجمالی صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی اور میر شاہ زین خان ڈومکی نے سعید گشکوری سے ان کے...
کوئٹہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اتوار کو بلوچستان ہائوس میں...
کوئٹہ پاکستان سرمایہ کاری بورڈ کے مشیر سید فیروز عالم شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں...
سورابڈپٹی کمشنر سوراب ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں...